ڈنمارک : خفیہ معلومات لیک کرنیکا الزام، ملٹری انٹیلی جنس کا سابق سربراہ گرفتار
کوپن ہیگن : خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزام میں ڈنمارک نے ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ کو گرفتارکرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ لارس فنڈسن کو 3 سابق اور موجودہ ملازمین کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔
ڈینس ڈیفنس انٹیلی جنس سروس کے سربراہ کی گرفتاری کی خبر ایک ماہ بعد پبلک کی گئی جبکہ ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ پر انتہائی حساس راز لیک کرنے کا الزام ہے ۔