میزائل تجربے کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پرپابندیاں عائد کردیں

0

واشنگٹن : میزائل تجربات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے 3میزائل تجربات کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے کی بنیاد پرشمالی کوریا کی 6 اورایک روسی کمپنی پرپابندیاں عائد کردیں۔

امریکا نے روسی کمپنی پرالزام عائد کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے لئے روس اورچین سے مختلف پرزوں کی خریداری کی۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد شمالی کوریا کومیزائل پروگرام میں مزید پیشرفت سے روکنا ہے۔شمالی کوریا نے کچھ دنوں کے وقفے سے 3 میزائل تجربات کئے ہیں جن میں 2 میزائل تجربات گزشتہ ہفتے کئے گئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.