متحدہ عرب امارات، مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کونسل کی تشکیل نو ، شیخ طحنون بن زاید النہیان چیئرمین مقرر

0 11

:متحدہ عرب امارات میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے شیخ طحنون بن زاید النہیان چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔ امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر، شیخ محمد بن زاید النہیان نے مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کونسل (اے آئی اے ٹی سی ) کی تشکیل نو کا فیصلہ جاری کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت شیخ طحنون بن زاید النہیان کونسل کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو نائب چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔

کونسل کے دیگر اراکین میں خالدون خلیفہ المبارک، ڈاکٹر احمد مبارک بن نوئی المزروعی، ڈاکٹر سلطان احمد الجابر، جاسم محمد بوعتابہ الزعابی، محمد حسن السویدی، فیصل عبدالعزیز البنائی اور پینگ شاؤ شامل ہیں۔مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کونسل جنوری 2024 میں قائم کی گئی تھی، اور تب سے یہ ابوظہبی میں مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجیز کے حوالے سے پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے ضابطے، نفاذ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

کونسل کا بنیادی مقصد ابوظہبی کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی رہنما کے طور پر مستحکم کرنا، تحقیقی منصوبوں کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور مقامی و بین الاقوامی شراکت داریوں کو مضبوط بنانا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.