بلوچستان
بلوچستان کیساتھ مرکز ودیگر مقتدرقوتوں کی زیادتیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا ، سراج الحق

کوئٹہ : امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح بلوچستان بھر میں یکجہتی بلوچستان دن اتوار کو منایاجائیگا اتوار کو گوادر میں حق دوتحریک کیساتھ یکجہتی،بلوچستان کیساتھ صوبائی حکومتوں،مرکز ودیگر مقتدرقوتوں کی زیادتیوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائیگا اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز،پبلک مقامات پر مظاہرے،ریلیاں نکالی جائیگی۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام یکجہتی بلوچستان کے مناسبت سے احتجاجی ریلی امیرجماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی کی قیادت میں اتوار12دسمبر بعد نمازظہر 3بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے نکالی جائیگی ریلی سے جماعت اسلامی کے صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے ارکان وکارکنان اور عوام الناس سے شرکت کی استدعاکی گئی ہے۔

