اہم خبریںپاکستان

ملک بھر میں شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی

لاہور:   شب معراج آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

علمائے  کرام آج ملک بھر کی مساجد میں شب معراج کی عظمت وفضیلت پرروشنی ڈالیں گے، جامعہ نعیمیہ لاہورکے مہتمم ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بتایا کہ رسول کریمؐ کو شب معراج میں اللہ تعالیٰ نے نماز کا تحفہ دیااور اسے معراج مومن سے تعبیر فرمایا۔

ادارہ منہاج القرآن کے رہنمامحمدلطیف مدنی کا کہنا تھا معراج میں اللہ تعالیٰ کی قدرت کی عظیم نشانیاں موجود ہیں، جب اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبرؐکو اپنی قدرت کی نشانیاں دکھانے کے لیے بلایا تو اس میں کتنا وقت لگا ہوگا، اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button