
لاہور : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے، بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران تنظیمی عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو انتخابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ بلاول بھٹو پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ پنجاب سے پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور فیڈرل کونسل کے ممبران بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو مہنگائی کے خلاف احتجاج پر بھی مشاورت کریں گے۔ بلاول بھٹو حلقہ این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی بہتر کارکردگی پر لاہور اور پنجاب قیادت کو شاباش دیں گے۔



