اہم خبریںپاکستان

کونسا ایم این اے غیر حاضر تھا ؟ ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو کرسی پر نہیں رہوں گا

اسلام آباد  :   اسد قیصر نے کہا ہے کہ کونسا ایم این اے غیر حاضر تھا ؟ میرا اور فیصل واوڈا کا ووٹ گنیں تو 180 بنتے ہیں، ایک ووٹ بھی غلط ثابت ہوا تو اپنی کرسی پر نہیں رہوں گا۔

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کے واقعات پر تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی، پارلیمنٹ کے باہر جو بھی واقعہ ہوا اس کی تحقیقات کرائیں گے، ہمیں جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، الیکشن میں اخلاقی اقدار کو کم نہیں ہونے دیں گے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد پارلیمنٹ کو مضبوط اور بالادست ادارہ بنانا ہے، جیت کسی کی بھی ہو جمہوریت اور سیاست قائم رہنی چاہیے، جیت جس کسی کی بھی ہو، کامیابی جمہوریت کی ہونی چاہیے، ووٹ کا درخواست گزار ہوں، میرا حلقہ تمام سینیٹرز ہیں، ووٹ کیلئے سب کے پاس جاؤں گا، جمہوریت کیلئے آزاد میڈیا بنیادی شرط ہے، میڈیا کو ہر ممکن سہولت دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button