اہم خبریںپاکستان

نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی

لاہور : نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ایم ٹیگ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر پابندی لگا دی گئی۔

موٹروے پولیس نے اعلان لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے دیئے گئے عدالتی حکم کے تناظر میں کیا۔ صرف ایم ٹیگ والی گاڑیاں ہی موٹرویز پر سفر کر سکیں گی۔ ایم ٹیگ کے حصول کے لئے وہیکل رجسٹریشن دستاویز کی شرط ختم کر دی گئی ہے، گاڑیوں کے دستاویزات کی شق ختم کر کے شناختی کارڈ کی کاپی و موبائل نمبر پر ایم ٹیگ لگائے جا رہے ہیں۔

آئی جی موٹروے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ ایم ٹیگ لگانے کا اقدام ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button