پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اور سب لوٹے ہیں، غفور حیدری
بھاگ: پی ٹی آئی مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے اور پی ٹی آئی میں سب لوٹے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہتاہے کہ ان کے لوٹے اپنے ضمیروں کا سودا کیا اس سے معلوم ہوا کہ پی ٹی آئی میں سب کے سب لوٹے ہیں جواپنے ضمیروں کا سودا تک کرتے ہیں سلیکٹڈ وزیراعظم کہتاہے کہ میں اعتماد کاووٹ لوں گا اس کو پتہ ہونا چاہیے کہ ان پر عدم اعتماد ہوچکاہے سلیکٹڈ اب ریجکٹیڈ ہوچکاہے عمران نیازی اب آپ کا کھیل ختم ہوچکاہے پی ڈی ایم نے آئی ایم ایف کوشکست دے چکے ہیں عمران نیازی سے بھی نفرت کا اظہار ہوچکاہے آئی ایم ایف کے ایجنٹوں کو شکست دینے کے بعد اب وہ بوکھلاہٹ کا شکا رہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ونومنتخب سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا مولانا حفیظ اللہ مغیری ہاوس میں نیشنل پریس کلب بھاگ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس سے قبل ان کا گورنمنٹ ڈگری کالج بھاگ کے مقام پر مفتی قدرت اللہ مغیری کی قیادت میں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی جلوس میں انھیں حفیظ اللہ مغیری ہاس بھاگ لایا گیا مولاناحفیظ اللہ مغیری کی جانب سے ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اس موقع پر حاجی حفیظ اللہ مغیری،مفتی قدرت اللہ مغیری،جمعیت علما اسلام کے ضلع کچھی بولان کے امیر سیدارشدالدین شاہ،حافظ عبدالرشید گویا،تحصیل بھاگ کے امیر حافظ محمد یوسف گویا،جہانگیر خان بنگلزئی،میر بجارخان مغیری،میر اصغر خان مغیری،صوفی لشکر خان مغیری،میر ذوالفقار خان مغیری سمیت جمعیت علما اسلام کے کارکنان،قبائلی عمائدین،معززین،ہندوپنچائیت سمیت عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مولاناعبدالغفور حیدری نے نیشنل پریس کلب بھاگ کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ اب بیچارہ سلیکٹڈ وزیراعظم ریجکٹیڈ ہونے کے بعد اس کا دماغی توازن کھو بیٹھے ہیں لیکن اس کو معلوم ہونا چاہیے کہ اب وہ کہہ رہا ہے کہ میں اعتماد کا ووٹ لوں گا اب آپ پرعدم اعتماد ہوچکاہے آپ اعتماد کھو چکے ہیں آپ کے کسی بھی بات پر پاکستان کے بائیس کروڑ عوام ہرگز اعتماد نہیں کرتے ہیں کیونکہ ایک تو آپ سلیکٹڈ ہو،دوسرا آپ ریجکٹیڈ ہو،تیسرا آپ یوٹرن اوربدزبانی کے ماہر ہو انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن ایک کمزور ادارہ ہے اس لیئے سلیکٹڈ وزیراعظم ان پر تنقید کررہے ہیں دوسری جانب عمران نیازی کہتاہے کہ فوج بھی میرے ساتھ ہے اگرفوج اورتمام ادارے ان کے ساتھ ہیں توپھر اپوزیشن اور پی ڈی ایم پر دھاندلی کا الزام کس طرح لگارہے ہیں شاید اب وہ مکمل طور پر گھبراہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ میرے علم میں نہیں ہے کہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی طرف سے چئیرمین سینیٹ کیلئے بھی کوئی امیدوار نامزد ہے لیکن اخبارات میں یوسف رضا گیلانی کانام گردش کررہاہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک تحریک ہے کوئی اتحاد نہیں اتحاد میں برکت ہے اسی اتحاد کی وجہ سے پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن جیتاہے جبکہ سینیٹ الیکشن میں بھی اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کوہرطرف سے بند گلی میں دھکیل دیا ہے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی بھی پی ڈی ایم کی مرہون منت ہے یہ سب اتحاد کی برکت ہے اگرپی ڈی ایم کے اس تحریک کومستقبل میں اس کو انتخابی شکل دیاجائے تو اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ہے سینیٹ الیکشن میں پشتونخواہ میپ نے بی این پی اورجمعیت سے کہاکہ وہ سینیٹ الیکشن میں پشتوانخواہ میپ کے امیدوار کی حمایت کریں لیکن بی این پی اور جمعیت علما اسلام نے انکارکردیا اوراس اجلاس میں سردار اختر جان مینگل،محمودخان اچکزئی بھی موجود تھے پی ڈی ایم میں کوئی اختلافات نہیں پی ڈی ایم اور زیادہ متحد اور منظم ہے ہم سب ایک پیج پرہیں انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن بھی جیت کر یہ واضح کردیا کہ عوام پی ڈی ایم کیساتھ ہے اور سلیکٹڈ کو بھی واضح پیغام مل گیا کہ آپ دھاندلی کے پیداوار ہو اور سلیکٹڈ ہو، سینیٹ الیکشن بھی پی ڈی ایم نے جیتا اب جو اعتماد کا جو شوشہ چھوڑا جارہاہے اسکو بھی جیت کر جمہوریت کو ہمیشہ کیلئے کامیابی سے ہمکنار کرینگے بندوق کے ذریعے ووٹ لینے کا وقت گزرگیا ہے اب بندوق کے نوک سے کوئی بھی ووٹ نہیں لے سکتا ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو بنانے میں مولانا فضل الرحمن کا بہت بڑا کردار ہے مولانا فضل الرحمن وہ لیڈر ہیں جوصدیوں میں بھی ایسے لیڈر پیدا نہیں ہوسکتے مولانا فضل الرحمن پورے امت مسلمہ کی نمائندگی کررہے ہیں پی ڈی ایم میں شامل اتنے بڑے بڑے پارٹیوں کا مولانا فضل الرحمن پر اعتماد کرنا ان کے ایماندارہونے اور ان کے بہتر حکمت عملی اور پالیسوں کا نتیجہ ہے مولانا فضل الرحمن وہ واحد لیڈر ہیں جوعوام کے حقوق کیلئے کبھی بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوئے بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کے قائل ہیں اللہ پاک ان کو لمبی زندگی دے اور ان کا سایہ ہمیشہ جمعیت علما اسلام کے کارکنان اور امت مسلمہ پر قائم ودائم رکھے۔