اہم خبریںپاکستان

حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی

کراچی:حب سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی مین لائن مرمت کے 24 گھنٹوں بعد دوبارہ پھٹ گئی۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق جمعرات کو بجلی کے بریک ڈائون کی وجہ سے لائن پھٹی تھی، لائن کی مرمت کے بعد جمعرات کی صبح 4 بج کر 40 منٹ پر لائن میں پانی چھوڑا گیا تھا تاہم سوا 6 بجے رائزنگ مین لائن دوسری جگہ سے پھٹ گئی۔مین لائن میں شگاف کے بعد حب پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی سپلائی روک دی گئی ہے۔واٹر بورڈ حکام کے مطابق حب ڈیم سے ضلع غربی اور نیو کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لائن میں پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button