اہم خبریںپاکستان

افسوسناک واقعات،راجن پور میں بیٹے نے ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،کراچیمیںبیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا، دونوں سفاک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

راجن پور: مائوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ،پنجاب کے ضلع راجن پور میں ظالم بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ کراچی میں ناخلف بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے جام پور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ظالم بیٹے نے اپنی ماں کو فائرنگ کرکے قتل کردیاپولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ ادھر کراچی کے علاقے ڈالمیا میں بھی ناخلف بیٹے نے جھگڑے پر کلہاڑی سے وار کرکے ماں کو قتل کردیا ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزم کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا جس پر اس نے طیش میں آکر کلہاڑی سے ماں پر وار کیا جس سے خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نیول پولیس کی حراست میں تھا جسے واقعے کی اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم ارشاد حسین سرکاری ادارے میں چیف پیٹی آفیسر ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button