بین الاقوامی
مودی کی غلط پالیسیوں سے بیروزگاری انتہا کو پہنچ گئی : منموہن سنگھ

نئی دہلی : بھارت کے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں بیروزگاری انتہا کو پہنچ گئی ہے ، یہ حکومت اپنی دنیا میں مگن ہے ، ملک کا غیر منظم شعبہ خستہ حالی کا شکار ہے ۔ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ معیشت کو شدید بحران کا سامنا ہے ۔ 2016 میں بغیر سوچے سمجھے کئے گئے نوٹ بندی فیصلے نے معیشت کی کمر توڑ دی،نوٹ بندی کے مودی کے فیصلے نے ملک میں بیروزگاری کا ایک طوفان برپا کردیا ہے ، مودی حکومت کی پالیسیاں ہندوستانی عوام کے لئے تباہ کن ثابت ہورہی ہیں۔



