پاکستان

پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، اسلم ابڑو اور شہریار خان کو اظہار وجوہ کے نوٹسز

کراچی  : پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر 2 اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار خان شر کو اظہارِ وجوہ کے نوٹسز جاری کر دیئے۔

مرکزی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب نے تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کو نوٹسز جاری کئے۔ رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر کیخلاف 7 روز میں کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریک انصاف مغربی ریجن کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب دونوں ایم پی ایز کیخلاف کارروائی کرے گی۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین سندھ اسمبلی اسلم ابڑو اور شہریار شر نے سینیٹ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button