صوبہ بلوچستان:بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی سب سے زیادہ متاثر

0

رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے بھی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ بلوچستان میں بجلی کی ترسیل کے ادارے کیسکو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بجلی کی کھپت 2200 میگا واٹ ہے لیکن بجلی کی فراہمی صرف 500 میگاواٹ ہے۔ اس طرح شارٹ فال 1700 میگاواٹ ہے۔

طلب اور رسد میں بہت بڑے فرق کے باعث صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 6 گھنٹے، ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں 12 سے 14 گھنٹے جب کہ 18گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف سمیت تمام وزرا کے دعوؤں کے برعکس ملک میں بجلی کا بحران جاری ہے اور کئی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 15 سے تجاوز کرگیا ہے۔

توانائی ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 223 طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے، اس طرح ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ ہے۔

بجلی کی پیداوار

ہفتے کے روز پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ، نجی بجلی گھروں سے 11 ہزار میگاواٹ، جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ، سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس سے 900 میگاواٹ، شمسی توانائی سے 122 ميگاواٹ اور بگاس سے چلنے والے پلانٹس سے 120 میگاواٹ پیدا کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.