شگفتہ اعجاز کی پیٹرول کی قیمت سے معتلق مزاحیہ ویڈیو وائرل

0

سینئر پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل اس ویڈیو کو دلچسپ انداز میں گائے کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شگفتہ اعجاز پنجابی زبان میں گائے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہیں کہ اگر وہ دودھ کی جگہ پیٹرول دیتی تو ان کی تو مشکل ہی آسان ہوجاتی۔

جس کے بعد ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں گائے کی جانب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے کہ اگر ہم چارے کی بجائے ڈیزل پی کر زندہ رہتیں تو پھر کیا ہوتا، یہ بات سن کر اداکارہ لاجواب ہوجاتی ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے جبکہ شگفتہ اعجاز کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی خوب تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.