بین الاقوامی
ٹونی بلیئر کو ‘سر’ کا خطاب،برطانوی عوام کی ملکہ برطانیہ کے فیصلے پر تنقید

لندن : ملکہ برطانیہ نے سابق وزیر اعظم ٹونی بلئیر کو سر کے خطاب سے نواز دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شہریوں نے سوشل میڈیا پر ملکہ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ٹونی بلئیر نے عراق پر حملہ کرنے کے لیے عوام سے جھوٹ بولا۔
برطانوی شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ لاکھوں افراد کے قاتل کو سر کا خطاب دینا اس اعزاز کی توہین ہے، خطاب واپس لینے کے لیے آن لائن پٹیشن پر لگ بھگ 1 لاکھ 84 ہزار افراد نے دستخط کردیے۔




