سوڈان: فوجی حکومت کیخلاف مظاہروں میں ہلاکتیں ، و زیراعظم عبداللہ ہمدوک مستعفی

0

خرطوم : سوڈان میں فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم عبداللہ ہمدوک مستعفی ہو گئے۔

سوڈانی وزیرعظم نے فوج کے برسراقتدار آنے کے بعد ایک معاہدے کے تحت عہدہ دوبارہ سنبھالا تھا، عبداللہ ہمدوک نے کہا کہ انہوں نے ملک کو تباہی سے بچانےکی بہت کوشش کی، فوجی حکومت کے خلاف مظاہروں میں گزشتہ روز بھی دوافراد مارے گئے تھے۔

جنرل عبد الفاتح کے حکومت پر قابض ہونے کے بعد سوڈان میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز بھی فوج کیخلاف عوام سڑکوں پر آگئے تھے، مظاہرین نے  اقتدار عوام کو دو اور فوج بیرکوں میں جائے  کے نعرے لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.