بین الاقوامی

فرعون کی 3 ہزار سال قدیم ممی کے پیٹ میں سونا دفن

قاہرہ : مصر میں 3 ہزار سال قدیم ممی کے راز دریافت کر لئے گئے، اس کے پیٹ میں سونا پایا گیا ہے۔  اس ممی کو 1881 میں دریافت کیا گیا تھا تاہم ابھی تک اسے کھولا نہیں گیا۔ فرعون امنحتب کی ممی کی باقیات کا معمہ سائنس دانوں نے 33 سو برس بعد حل کر لیا ہے، انہوں نے ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مدد سے مصر کے فرعون کا ایسا راز دریافت کر لیا جس پر اب تک پردہ پڑا ہوا تھا۔

سائنس دانوں نے بتایا کہ فرعون امنتحب اول کی ممی کے پیٹ میں سونا بھرا ہوا ہے جو فراعنہ کے 18 ویں خاندان کا دوسرا حکمران تھا اور 1504 یا 1506 قبل مسیح میں مر گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button