کھیل

مصباح الحق بھی کورونا کے وار سے نہ بچ سکے

لاہور : سابق ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق بھی کورونا کے وار سے بچ نہ سکے ۔ کورونا کے وار تیزی سے جاری ہیں اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کوچ مصباح الحق بھی اس وبا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔وہ نجی مصروفیت کے باعث امریکہ گئے تھے ،امریکہ سے وطن واپسی پر کورونا میں مبتلا ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے دیئے گئے نسخہ پر عمل کررہا ہوں اور قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔واضح رہے کہ سابق کپتان و کوچ مصباح الحق کا تین مرتبہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button