• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

فلپائن کی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فائرنگ؛ سابق میئر سمیت 3 ہلاک

web desk by web desk
July 24, 2022
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
فلپائن کی یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فائرنگ؛ سابق میئر سمیت 3 ہلاک

فلپائن میں ایک یونیورسٹی میں مسلح شخص نے تقریب تقسیم اسناد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک سابق میئر کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے مزید دو افراد بھی ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فلپائن کی اٹینیو دی منیلا یونیورسٹی میں پیش آیا۔ فائرنگ کے وقت قانون کے طلبا کی گریجویشن کی تقریب جاری تھی اور والدین سمیت کئی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔

فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سابق میئر اور ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جب کہ تیسرے شخص کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حملہ آور کو تعاقب کے بعد پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم ملزم کا تعلق لامیتان شہر سے ہے جو شدت پسند مذہبی تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور بالخصوص ابوسیاف کے داعش سے تعلقات بھی ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ شدت پسند جماعت ابو سیاف فلپائن میں حکومتی  سیکیورٹی فورسز اور سرکاری عمارتوں پر حملوں میں ملوث رہی ہے اور فلپائنی فوج اس تنظیم کے سربراہ کو قتل کرنے کا کئی بار دعویٰ بھی کر چکی ہے۔

Previous Post

لندن میں بیدردی سے قتل کی گئی 21 سالہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل گرفتار

Next Post

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی آدھی ٹیم 315 رنز پر پویلین لوٹ گئی

Next Post
دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی آدھی ٹیم 315 رنز پر پویلین لوٹ گئی

دوسرا ٹیسٹ: سری لنکا کی آدھی ٹیم 315 رنز پر پویلین لوٹ گئی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.