اہم خبریںبین الاقوامی

نئی خلائی دوربین سے دو مردہ سورجوں کے تصادم کا نظارہ

ماہرین فلکیات پہلی بار ایک نئی طاقتور دوربین کی بدولت نیوٹران ستارے کہلانے والے دو مردہ سورجوں کے تصادم کا نظارہ کر پائے ہیں۔

نیوٹران ستاروں کا تصادم کائنات کو سمجھنے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان ستاروں نے بھاری دھاتیں تخلیق کیں، جس سے ستارے اور سیارے بنے جیسے اربوں سال پہلے ہمارے سیارے بنے تھے۔

اس تصادم سے پیدا ہونے والی روشنی صرف چند راتوں کے لیے نظر آتی ہے لہذا ٹیلی سکوپ کے ذریعے اس کا مشاہدہ کرنے کے لیے جلدی کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین فلکیات نے سنہ 2017 میں ایسے ہی ایک تصادم کا پتا لگا کر اس کا مشاہدہ کیا تھا لیکن زیادہ تر ایسے واقعات خوش قسمتی سے سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ کے ماہرین فلکیات کی جانب سے تیار کردہ گریویٹیشنل ویو آپٹیکل ٹرانسینٹ آبزرور، جو کہ آتش فشاں ہسپانوی جزیرے لا پالما کے بلند پہاڑوں پر نصب ہے، اب منظم طریقے سے ایسے واقعات کی تلاش کر سکے گی۔

واروک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈینی سٹیگس نے مجھے بتایا کہ ’جب واقعی کسی ایسے واقعے کے بارے میں پتا چلتا ہے تو اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ایسے میں رفتار بہت اہم ہے، ہم بہت ہی قلیل مدتی چیز کی تلاش میں ہوتے ہیں کیونکہ اس کے ختم ہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔‘

نیوٹران ستارے اتنے بھاری ہوتے ہیں کہ ان کے مادے کا ایک چائے کے چمچ جتنا حصہ بھی چار ارب ٹن وزنی ہوتا ہے۔

یہ دوربین ماہر فلکیات کو مؤثر طریقے سے یہ دیکھنے میں مدد کرتی ہیں کہ خلا میں کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button