• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

اماراتی صدر کا دورہ، فرانس کو خام تیل اور ڈیزل کی فراہمی کی پیشکش

web desk by web desk
July 20, 2022
in اہم خبریں, بین الاقوامی
0
اماراتی صدر کا دورہ، فرانس کو خام تیل اور ڈیزل کی فراہمی کی پیشکش

ابوظہبی متحدہ عرب امارات نے فرانس کو خام تیل اور ڈیزل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ خدشہ ہے کہ یوکرین جنگ کے باعث مغربی پابندیوں کے ردعمل میں روس یورپ کو گیس کی فراہمی روک سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مئی میں اقتدار سنبھالنے کے بعد امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان اپنے پہلے سرکاری دورے پر پیرس پہنچے ۔

پیرس کے ایلیسی پیلس میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات میں انہیں یہ پیشکش کی۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تمام لوگوں خاص طور پر فرانس کے لیے توانائی کے تحفظ کی حمایت کے لیے پرعزم ہے اور توانائی کے شعبے میں تعاون ہمارے لیے اہم ہے۔فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے دوران مستقبل میں توانائی کی ضروریات، موسمیاتی تبدیلیوں اور جدید ٹیکنالوجی کے علاوہ علاقائی سلامتی و استحکام کو تقویت دینے کی کوششوں کے شعبوں میں مشترکا اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک نے توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک وسیع تر اسٹریٹجک معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق اس شراکت داری کا مقصد دونوں ملکوں میں ہائیڈروجن اور جوہری توانائی کے قابل تجدید شعبوں میں مشترکا سرمایہ کاری کے منصوبوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

Previous Post

امریکا کے دوسرے سب سے بڑے ڈیم میں دھماکا، علاقہ لرز اٹھا

Next Post

بھارت، باحجاب طالبات کی شمولیت پر ہندو تنظیموں کا واویلا

Next Post
بھارت، باحجاب طالبات کی شمولیت پر ہندو تنظیموں کا واویلا

بھارت، باحجاب طالبات کی شمولیت پر ہندو تنظیموں کا واویلا

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.