• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے، آصف زرداری

web desk by web desk
December 27, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھائے، آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے ہوئے اٹھائے۔  گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسے سے انتہائی مختصر خطاب کرتے ہوئے زرداری نے کہا کہ ملک کی تقدیر بلاول بھٹو تبدیل کرسکتے ہیں، بی بی سے کیے گئے وعدے آہستہ آہستہ پورے کررہا ہوں، وہ وقت دور نہیں جب آپ لوگوں کی تقدیر بدلے گی کیونکہ پاکستان کے عوام کا یہ نصیب نہیں کہ وہ ہمیشہ غریب رہیں۔     سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر اب تک عوامی خدمت کی سیاست کی، ہمارا منشور، سوچ اور آخرت عوام کی خدمت ہی ہے، ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اللہ ہمیں غریبوں کی خدمت کرتے کرتے اٹھا۔ مزید پڑھیں: جیالے تیاری پکڑیں کٹھ پتلی پر اب وار کرنے کا وقت آچکا، بلاول بھٹو زرداری  آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امیر ملک ہے، یہاں بس سوچ کی کمی ہے، جو یہ کہتے ہیں اُس پر بھی سوچ بچار بھی نہیں کرتے، اور نہ ہی اُسے تسلیم کرتے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ (پیپلز پارٹی)  کی حکومت دوبارہ آئے گی، پھر پاکستان کے غریبوں کی تقدیر اور دن بدل جائیں گے۔  یہ بھی پڑھیں: بینظیر بھٹو شہید کی برسی آج منائی جا رہی ہے  دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر قائدین نے کارکنان سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے بے نظیر شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

Previous Post

قومی سلامتی کمیٹی نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

Next Post

منی بجٹ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شہبازشریف

Next Post
منی بجٹ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شہبازشریف

منی بجٹ عوام کی کمر میں خنجر گھونپنے کے مترادف ہے، ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، شہبازشریف

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.