اہم خبریںبلوچستان

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ : صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قندھاری بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

صوبائی مشیر نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی کو بھی صوبے کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کھبی کامیاب نہیں ہونگے۔ سیکورٹی فورسز ان دہشت گردوں کا پیچھا آخری حد تک کرینگی۔ دہشت اور وحشت پیھلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افرادکی بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی اور جان بحق شخص کی مغفرت کے لیے بھی دعا اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button