• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

کراچی چلے گا تو ملک چلے گا ، فاروق ستار

web desk by web desk
December 16, 2021
in پاکستان
0
کراچی چلے گا تو ملک چلے گا ، فاروق ستار

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان انٹرا پارٹی الیکشن رات کی تاریکی میں چوری کئے، ہم نے اسے چیلنج کیا۔ کراچی پاکستان کی شہ رگ ہے، سندھ کے وڈیرے اور مرکز کراچی کو برباد نہ کریں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پارٹی میں ایک گروپ اپنی اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے اور دیگر رہنماؤں کو پارٹی الیکشن میں حصہ لینے سے محروم رکھنا چاہتا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ بغیر کسی پولنگ اسکیم، شیڈول ، کاغذات نامزدگی، ووٹر لسٹ اور دیگر اہم شرائط کے بغیر الیکشن کی کوئی اہمیت نہیں، ہم مہاجروں کےلیے ایم کیو ایم کو بچانا چاہ رہے ہیں، کارکنان کو جوڑنے میں میرا کردار ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ سازش کے تحت میری رکنیت اور سربراہی کو چھینا گیا، ہمیں بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، ایم کیو ایم عام آدمی کی پارٹی ہے، پارٹی کے ان ساتھیوں کے ساتھ کھڑا ہوں جن سے ناانصافی ہوئی، چند لوگوں کا پارٹی پر قبضہ ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرا گلہ ایم کیو ایم کے بڑوں سے ہے، پارٹی میں اجارہ داری نہیں ہونی چاہئیے جبکہ چند لوگ فیصلے مسلط کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر جو خرابیاں ہیں میں اس کے خلاف ہوں کیونکہ میں صاف ستھری ایم کیو ایم بنانا چاہتا تھا یہ میرا قصور تھا۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرا گلہ ایم کیو ایم کے بڑوں سے ہے، پارٹی میں اجارہ داری نہیں ہونی چاہئیے جبکہ چند لوگ فیصلے مسلط کرتے ہیں۔ میں نے اب تک کوئی پارٹی نہیں بنائی، اس کا مطلب ہے میں اب بھی اسی پارٹی کے ساتھ اصولوں پر کھڑا ہوں۔

Previous Post

حکومت کی عدالت سے اسحاق ڈار کی سینیٹ میں نشست خالی قرار دینے کی استدعا

Next Post

16 دسمبر دردناک دن کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا ، کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا؟

Next Post
16 دسمبر دردناک دن کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا ، کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا؟

16 دسمبر دردناک دن کے طور پر ہمیشہ یاد رہے گا ، کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا؟

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.