اہم خبریںبلوچستان

سردار یار محمد رند کا گوادر حق دو تحریک کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ : پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند نے گوادر میں جاری دھرنے کی حمایت کرتے ھوئے اپنے بیان میں کہا ھے کہ حق دو گوادر تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ھیں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری تحریک کے تمام مطالبات جائز ھیں گوادر کے مقامی لوگوں کے تحفظات دور کرنے میں صوبائی حکومت ناکام نظر آرہی ھے گزشتہ کئی ہفتوں سے ہماری مائیں، بہنیں، بچے اور مقامی ماہی گیر اپنے بنیادی حقوق کے لئیے سڑکوں پر پرامن احتجاج کررھے ھیں لیکن صوبائی حکومت ٹس سے مس نہیں ھورہی حق دو گوادر تحریک کے اکابرین اور معززین کو بتانا چاہتے ھیں کہ آپ کے تمام مطالبات جائز ھیں اور گوادر کی عوام کے بہتر مستقبل اور فلاح و بہبود کے لئیے بحیثیت بلوچ اور بلوچستانی ھونے کے ناطے میں آپ کے تمام مطالبات میں آپ کے ساتھ اور شانہ بشانہ ھو، ملازمتوں پر پہلا حق گوادر کے مقامی لوگوں کا ھے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی ٹرالنگ سمیت مظاہرین کے جو مطالبات ھیں تمام جائز ھے ان کا مزید کہنا تھا کہ حق دو گوادر کے تحریک کا دائرہ اگر پورے بلوچستان میں پھیلایا گیا تو ہم بھرپور تعاون اور ہر ممکن مدد کریں گے گوادر کے بچے، بوڑھے، خواتین پینے کے صاف پانی سے تک محروم ھیں صوبائی حکومت کی کارگردگی صرف بیانات تک محدود ھے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button