اہم خبریںپاکستان

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور :  ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر شہباز گل، سید صمصام بخاری اور فردوس عاشق اعوان بھی ترجمان پنجاب حکومت رہ چکے ہیں۔

خیال رہے اکتوبر میں فیاض الحسن چوہان کو حکومت پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا کر حسان خاور کو حکومت پنجاب کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ حسان خاور وزیراعلی کے معاون خصوصی اطلاعات کے ساتھ حکومت پنجاب کے سرکاری ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ہاتھوں کسی کی عزت محفوظ نہیں، وزیر اعلی پنجاب کا فوکس ہے کہ بیوروکریسی سے کام کروا کر حالات کو بہتر بنانا ہے، انٹرنیشنل ٹراسپرنسی کی رپورٹ دس سال بعد شائع ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button