اہم خبریںپاکستان

پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی

کراچی : پاک بحریہ نے ہنگور ڈے گولڈن جوبلی پر خصوصی ویڈیو ریلیز کر دی۔ وڈیو میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کی دشمن کے خلاف لازوال کامیابی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 1971 کی جنگ میں آبدوز ہنگور نے بہادری کی عظیم تاریخ رقم کی، پاک بھارت جنگ میں پاکستانی آبدوز ہنگور نے بھارتی جنگی جہاز کُکری کو سمندر بُرد کیا، آبدوز ہنگور نے اپنے دوسرے حملے میں دوسرے بھارتی جنگی جہاز کِرپان کو بھی مفلوج کیا۔

دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ پہلا واقعہ ہے جس میں کسی آبدوز نے بحری جہاز کو نیست و نابود کر دیا۔ بحری معرکوں میں پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا یہ کارنامہ ہمارے دشمنوں کو کبھی نہ بھولے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button