اہم خبریںبلوچستان

عمران خان کی حکومت امپائر کی انگلی کی وجہ سے ہے ، حافظ حمد اللہ

لاہور : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت امپائر کی انگلی کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا بنیادی اعلامیہ 26 نکات پر مشتمل ہے۔ان 26 نکات میں سے سرفہرست نقطہ یہ ہے کہ اس ملک میں جو حکومت آئی ہے اس کو باقاعدہ مسلط کیا گیا ہے۔یہ عوام کی منتخب کردہ حکومت نہیں ہے بلکہ یہ مسلط کردہ حکومت ہے۔لہذا جس مینڈیٹ کے نتیجے میں وہ آئی ہے وہ چوری شدہ مینڈیٹ ہے۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ اس ملک میں فوری طور پر شفاف انتخابات ہوں۔اس وقت غیر آئینی ماحول میں پارلیمنٹ چل رہی ہے۔اس لیے اپوزیشن اور پی ڈی ایم نے صاف اور شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا جس میں کوئی مداخلت نہ ہو۔حکومت گرانے کے لیے زیادہ وقت لینے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کافی حد تک اپنے مقصد میں کامیاب ہو چکے ہیں۔آج پوری قوم یقین کر چکی ہے کہ یہ حکومت منتخب نہیں بلکہ مسلط کردہ ہے۔عوام یقین کر چکی ہے کہ یہ حکومت کسی کے سہارے پر چل رہی ہے۔ عمران خان کی حکومت امپائر کی انگلی کی وجہ سے ہے۔۔قبل ازیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان مولانا حافظ حمد اللہ نے کہا تھا کہ پی ڈی ایم کا 23مارچ کو اسلام آباد پہنچنے کا فیصلہ ہوگیاہے کہاجاتاہے کہ 23مارچ قومی دن ہے تو کیا ہم قوم سے علیحدہ مخلوق ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز وفاقی وزرا کے پی ڈی ایم کے اعلان پر بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے لئے لاکھوں لوگ آئیں گے اس ملک میں آئین ہے نہ ہی جمہوریت، اسلام آباد پہنچنے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کتنے دن رکنا ہے اب پوری پی ڈی ایم ایک جماعت بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی پرمارچ کرنیکافیصلہ کیاگیا ہے مہنگائی مارچ کیلئے طریقہ کارحکمت عملی وضع کی جائے گی سفارشات مرتب ہوں گی کہ 23مارچ کومہنگائی مارچ کیسے کامیاب بناناہے عوام کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے ہمارے پاس ساڑھے 3ماہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button