منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا ،مولانا واسع

کو ئٹہ جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے سلیکٹیڈ حکومت کی جانب سے منی بجٹ کو لانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ا س تباہی کو اب روکنا ہو گایہ قومی سلامتی کا سوال ہے منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا ہو گا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جمعیت علما اسلام منی بجٹ کی بھر پور مخالفت کریگی سلیکٹیڈ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کوریلیف دینے والے حکمرانوں نے ملک کو تباہی کی دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب ملکی معاشی حالات ابتر ہو تی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ملک میں کوئی بھی ادارہ بہتری کی طرف گا مزن نہیں ہے جس کی تمام تر ذمہ دار عمران خان کے سر عائد ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں دو ہزا ر پوائنٹ کی کمی معاشی پالیسیوں پر عدم اعتما د کا ثبوت ہے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کا ذمہ داری ہی نا اہل حکمران ہے تجارتی خسارہ اور شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لے گا غیرملکی قرض کا تاریخی بوجھ اورروپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہی نکلتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے منی بجٹ لانے کی کوشش کی تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے اس کے ذمہ دار حکومت ہونگے کیونکہ معاشی بد حالی کی وجہ سے عوام دو وقت کی روٹی کیلئے ترسرہے ہیں اور حکمران ایک بار پھر منی بجٹ لاکر مہنگائی کا نیا طوفان کھڑ اکر دیا اور عوام مزید اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔


