شوبز
گزشتہ سال مشکل رہا ،سب کیساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں:احسن خان

کراچی ( سٹاف رپورٹر) گزشتہ سال ہم سب کیلئے کافی مشکل رہا ہے ، اس لیے سب کے ساتھ نرمی کا رویہ اختیار کریں، ایک دوسرے کو ہمت دیں اور حوصلہ افزائی کریں۔ یہ بہت حوصلہ مند ہوگا اگر آپ اس معاملے پر بات کرنا شروع کریں اور اس سے بھی زیادہ بہادری کا کام یہ ہوگا اگر آپ اس معاملے میں لوگوں سے مدد لیں۔




