
اسلام آباد : براڈشیٹ کمیشن نے تحقیقات مکمل کرلی گئیں، براڈ شیٹ کمیشن تحقیقاتی رپورٹ آج وزیراعظم کو بھجوائے گا۔
ذرائع کے مطابق قوم کو اربوں روپے کا چونا لگانے والے کمیشن کے ریڈار پر آگئے۔ معاہدہ کس نے اور کن وجوہات پر کیا ؟ سب سامنے آگیا۔ براڈ شیٹ کی رقم غلط افراد کو کس نے ادا کی ؟ کمیشن نے معلوم کرلیا۔ براڈ شیٹ کمیشن نے 24 گواہوں کے بیان ریکارڈ کیے۔ خیال رہے براڈ شیٹ کمیشن نے 9 فروری کو کام شروع کیا تھا۔




