اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم کا آج لاہور آنے کا پلان، وزیراعلیٰ پنجاب کی ون آن ون ملاقات شیڈول

لاہور : وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے۔ عمران خان سے وزیراعلی عثمان بزدار کی ملاقات ہوگی۔ مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ لاہور کے موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر عمران خان کو ون آن ون بریف کریں گے۔ وزیر اعظم کو پنجاب میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا جائے گا۔

قبضہ مافیا کیخلاف کتنے آپریشن ہوئے، کتنی سرکاری اراضی واگزار ہوئی، وزیر اعظم کو بریفننگ دی جائے گی۔ وزیراعظم سے مختلف وزرا اور وکلا کا وفد بھی ملاقات کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button