اہم خبریںپاکستان

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 46 افراد جاں بحق، 2338 نئے مریض

اسلام آباد :  کورونا وائرس سے 46 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 476 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 2 ہزار 536 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 338 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 83 ہزار 815، سندھ میں 2 لاکھ 60 ہزار 959، خیبر پختونخوا میں 75 ہزار 357، بلوچستان میں 19 ہزار 188، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 960، اسلام آباد میں 47 ہزار 365 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 892 کیسز رپورٹ ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button