پچھتاوے کے شکاراظہرعلی کی انگلینڈ کو ٹیسٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد
ساؤتھمپٹن: جس نے بہترین کرکٹ کھیلی۔ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے اختتام پر اظہرعلی کا کہنا تھا کہ ان کے کھلاڑی پوری سیریز میں مقابلے کے رجحان کے ساتھ کھیلتے رہے اور اس سیریز سے بھی کچھ مثبت پہلو سامنے آئے جس میں بطور ٹیم اپنے حریف کا مقابلہ کرنا بھی تھا۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نے متحد ہو کر اچھی فائٹ کی کوشش کی مگر موسم نے اختتامی دونوں ٹیسٹ میچوں میں ساتھ نہیں دیا۔اظہرعلی نے اپنی سنچری کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ تیسرے ٹیسٹ میں سامنے آئی لیکن اس کی ان کیلئے ہی نہیں بلکہ ٹیم کیلئے بھی بہت زیادہ اہمیت تھی جبکہ انہیں دباؤ کے عالم میں کم از کم کچھ رنز بنانے کا موقع مل گیا کیونکہ جب سب کچھ توقعات کے برخلاف جا رہا ہو تو اعتماد کے حصول کیلئے ایسی اننگز کی ضرورت پڑتی ہے ۔