ہمیں ساس کا کردار ملتا ہے ،ہمایوں ابھی بھی ہیرو : عتیقہ اوڈھو
لاہور ( لیڈی رپورٹر سے ) حال ہی میں عتیقہ اوڈھو نے ایک انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی،عتیقہ اوڈھو نے اپنے ساتھی اداکار ہمایوں سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے اور ہمایوں سعید نے بہت سے ڈراموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ۔’سینئر اداکارہ نے کہا کہ ‘اب مجھے ڈراموں میں ساس، دادی اور ماں کردار دیا جاتا ہے جبکہ ہمایوں سعید ابھی تک ہیرو والا کردار ادا کرتے ہیں۔’عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کے ساتھ کئی پراجیکٹس میں کام کیا ہے جبکہ اب نعمان اعجاز اور عتیقہ اوڈھو مدت کے بعد ایک ساتھ سکرین پر نظر آئیں گے ۔