سوناکشی سنہا بالی ووڈ میں اقربا پروری پر بول پڑیں

0 30

ممبئی ( شوبز ڈیسک) ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ سوناکشی سنہا نے انکشاف کیا کہ میں نے ماضی میں بہت سی فلمیں گنوا دیں، اداکار کی بیٹی ہونے کے باوجود بہت سے فلموں کا حصہ نہیں بن سکی۔اقربا پروری پر گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ کسی بھی فلم کو گنوا دینا ہمارے کام کا حصہ ہے ، اداکاروں کے بچوں کو بھی فلموں میں جگہ نہیں دی جاتی، اس پر افسوس نہیں کرنا چاہیے کیونکہ ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے ۔ سوناکشی سنہا نے ہر کسی کو اس صورتحال سے نمٹنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں بات کرنا وقت کا ضیاع سمجھتی ہوں، ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے ۔اپنے والد کی مثال دیتے ہوئے سوناکشی سنہا نے کہا کہ والد نے بھی اپنے وقت میں بہت سے فلمیں گنوائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.