Daily Archives

September 22, 2021

ملک میں ہر الیکشن متنازعہ، ای وی ایم پاکستان کے سارے مسائل حل کر دیگی : وزیراعظم

اسلام آباد  : وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں ہر الیکشن متنازعہ ہو جاتا ہے، کسی نے نہیں بتایا کہ ان متنازعہ انتخابات کو کیسے ٹھیک کرنا ہے، جو ہارتا ہے وہ کہتا ہے دھاندلی ہوئی، ای وی ایم پاکستان کے سارے مسائل حل کر دے گی۔ اسلام آباد میں…

پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ

نوشہرہ  : پاک فضائیہ کا چھوٹا تربیتی طیارہ مردان کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ تیکنیکی خرابی کے سبب گر کر تباہ ہوا۔ پولیس اور آرمی اہلکار جائے حادثہ پر فوری پہنچ گئے اور…

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

لاہور :  محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور…

وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین مخدوم طارق کی ملاقات

لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے نئے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے مخدوم طارق محمودالحسن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بیرون ملک…

شیم آن سندھ حکومت ، پورا کراچی گند سے بھرا ہے : چیف جسٹس گلزار احمد

کراچی : چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سندھ حکومت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘شیم آن سندھ حکومت’، پورا کراچی گند سے بھرا ہے، گڑ ابل رہے ہیں، تھوڑی سے بارش میں شہر ڈوب جاتا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ متاثرین کیس کی…

لاہور: شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے کے اندرونی حصے کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کر دی گئی

لاہور :  لاہور میں صدیوں تک بادشاہوں کی گزرگاہ رہنے والے شاہی قلعے کے عالمگیری دروازے کی بندش کو سالوں بیت گئے۔ دروازے کی طویل بندش سے اِس کے اندرونی حصے اور فریسکو کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کر دی گئی۔ بادشاہی مسجد کے مرکزی دروازے…

خیبرپختونخوا میں سزاؤں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کرلی گئی

پشاور : خیبرپختونخوا میں سزاؤں کا تعین اور ان میں کمی سے متعلق قانون سازی کرلی گئی۔ سزائیں دینے کے لیے حکومت قواعد و ضوابط ترتیب دے گی۔ قانون کا اطلاق ماتحت عدالت کی جانب سے دی جانیوالی سزاؤں پر ہوگا۔ صوبے میں سینٹینسنگ بل 2021 منظور کرلیا…

گرین لائن : بسیں کراچی پہنچتے ہی سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی

کراچی : گرین لائن بس منصوبے کی بسیں کراچی پہنچیں تو برسوں سے سست روی کا شکار اورنج لائن منصوبے کی قسمت بھی چمک اٹھی۔ برسوں بعد کراچی والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کی بہترسہولت دستیاب ہونے کوہے۔ گرین لائن منصوبے کے لیے بسیں کراچی پہنچیں تو سندھ…

بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ مسائلستان بن چکا ، اساتذہ کی کمی اور جدید سہولیات کا فقدان

کوئٹہ  :  بلوچستان میں تعلیم کا شعبہ مسائلستان بن چکا، سرکاری اسکولوں پر بجٹ میں ہر سال خطیر رقم خرچ کرنے کے باوجود خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آ رہے، اساتذہ کی کمی اور جدید سہولیات کے فقدان سے تعلیمی نظام تباہ ہو کر رہ گیا۔ اقوام کی ترقی…

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

نیویارک : شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کوئی تھریٹ نہیں تھا، ہوسکتا ہے کسی پڑوسی ملک نے نقصان پہنچانے کیلئے ناٹک کیا ہو۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک کے پاکستان ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کرکٹرز کو…