عاقب جاوید پی سی بی سے منسلک ہونے کی پیش کش پر ہچکچاہٹ کا شکار
لاہور : سابق قومی فاسٹ بالر عاقب جاوید پاکستان کرکٹ بورڈ سے منسلک ہونے کی پیشکش پر ہچکچاہٹ کا شکار ہیں اور کوئی فیصلہ نہیں کر سکے تاہم انہوں نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ایک ملاقات کے دوران ملکی کرکٹ کی بہتری کے پہلوؤں پر گفتگو کی ہے۔