کھیل

جاپانی اولمپیئن میازاکی دوران تربیت جان کی بازی ہار گئیں

پیرس اولمپک 2024 کےلیے پرامید جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ سوڈوئی میازاکی فرانس میں دوران تربیت زندگی کی بازی ہار گئیں۔

 2024 میں پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک کیلئے پُرامید معروف جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ 25 سالہ سوڈوئی میازاکی بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

میازاکی اسپین میں منعقدہ  پونٹی ویدرا ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد تربیتی کیمپ میں مصروف تھیں۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران میازاکی سائیکل پر سوار پیرس سے 69 میل دور اورلینز کے قریب پریکٹس سیشن کے دوران ایک کار سے ٹکرائیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button