کوئٹہ میں 7ویں محرم کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بند

0 43

کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 7ویں محرم کے موقع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بند رہی بلکہ جلوس کے روٹ کو جانے والی تمام راستے بھی بند رہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز 7محرم کے جلوس کی سیکورٹی کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اس سلسلے میں جلوس کی روٹ میں واقع دکانوں اور تجارتی مراکز کو سیل کردیا گیا تھا جبکہ شہر میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس صبح سے بند رہی اسی طرح جلوس کے روٹ کو جانے والی تمام راستے بند کردیئے گئے تھے ۔ دن بھر موبائل سروس کی بندش کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.