حب ڈیم 13 سال بعد مکمل بھر گیا

0 43

کراچی کو پینے کا اضافی پانی اور بلوچستان کے کئی علاقوں کی آبی ضروریات پوری کرنے والے حب ڈیم میں سطح آب 13 سال بعد ساڑھے 338 فٹ کا نشان عبور کرگئی ہے، آج کسی بھی وقت ڈیم کے اسپل ویز سے اضافی پانی کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔

عام شہریوں کی ڈیم پر آمدورفت بند کر دی گئی ہے، کراچی اور بلوچستان سے حب ڈیم پہنچنے والی سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

واپڈا اہلکاروں نےڈیم کے نیچے داخلی گیٹ کو  بند کر دیا ہے، علاقہ مکینوں کو بھی ڈیم کے اوپر نہیں جانے دیا جارہا، دیگر راستوں پر بھی رکاوٹیں لگا دی گئی ہیں۔

واپڈا ذرائع کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے پہاڑی سلسلے تک پھیلے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں حالیہ بارشوں کے بعد 3 روز کے دوران حب ڈیم میں 8 فٹ سے زائد کی سطح پانی آچکا ہے، ایک رات کے دوران حب ڈیم میں پانی کی سطح 2 فٹ بلند ہوئی ہے۔

واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ کیچمنٹ ایریا سے بارشوں کے پانی کے مزید ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں۔ 339 فٹ کی سطح پر آج کسی بھی وقت حب ڈیم کے اسپل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حب ڈیم کے انتظامی ادارے واپڈا کے حکام اور ایریگیشن کے افسران حب ڈیم پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.