اہم خبریںپاکستان

ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا : وفاقی وزیرخزانہ

اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت کو کورونا کے سبب بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا رہا، دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا، معیشت کی بہتری کیلئے حکومت کو آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اثاثے منجمد ہونے کے باعث ان کا انحصار پاکستان پر ہے، امریکا کے ہمسایہ ملک سے چلے جانے کی وجہ سے بھی مسائل پیدا ہوئے۔ کورونا کی وجہ سے سپلائی لائن متاثر ہوئی، دنیا بھر میں قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ عالمی وبا سے حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے ذریعے حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، کورونا کے باوجود صنعتی پہیے کو رکنے نہیں دیا گیا، زراعت میں سرمایہ کاری کی۔ آئی ٹی برآمدات میں اضافے سے معیشت کو استحکام ملا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button