اہم خبریںشوبز

تاخیر، بہانے بہت ہوگئے اب نور مقدم کو انصاف مل جانا چاہیے : حدیقہ کیانی

لاہور :  پاکستان کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی اسلام آباد میں قتل ہونے والی نور مقدم کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الجھن کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نور کیلئے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور دن اور ایک اور مرتبہ طاقت کا غلط استعمال کیا جارہا ہے،ثبوت اور مقتولہ پر الزام لگایا جارہا ہے۔

حدیقہ کیانی نے ہیش ٹیگ نور مقدم کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نور مقدم کی کہانی نہیں بھولیں گے، ہم انصاف مانگتے ہیں اور مانگتے رہیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ اب تاخیر، بہانے اور پاگل پن بہت ہوگیا ، اب نور کو انصاف مل جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button