اہم خبریںبین الاقوامی

امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد

واشنگٹن : امریکی ریاست وسکونسن میں گھر سے خاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، حکام کے مطابق پانچوں افراد کو قتل کیا گیا۔

لاشیں ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی سے ملی ہیں، علاقے میں رہائش پذیر لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔

پولیس کےمطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد بالغ ہیں، مرنےوالوں میں چار مرد اور ایک عورت شامل ہے، پانچوں افراد کو قتل کیا گیا، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button