اہم خبریںبین الاقوامی

متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کو حوثی باغیوں نے 2 بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا تاہم دفاعی نظام کے ذریعے میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پیر کی صبح حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے، اماراتی دفاعی نظام نے میزائلوں کا پتہ لگا کر فضا میں ہی تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اماراتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائلوں کی باقیات ابوظہبی کے نواحی علاقے میں گریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button