کراچی: 2 روز کے دوران 18 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں دو روز کے دوران 18 پولیس اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں 2 دنوں میں کورونا سےمتاثر 50 پولیس اہلکار صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک کورونا سے متاثر 2999 پولیس اہلکار صحت یاب ہوچکےہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے اب تک کراچی میں 18 پولیس اہلکار شہید ہوچکےہیں۔ پولیس حکام کے مطابق کورونا سے متاثر 298 پولیس اہلکار زیر علاج ہیں۔