انگلینڈ میں خراب پرفارمنس، مصباح پھر تنقید کی زد میں آگئے

0 31

انگلینڈ میں خراب پرفارمنس کے بعد ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے، مصباح سے ایک عہدہ واپس لینے کا مطالبہ پھر سے زور پکڑنے لگا ۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کی صدا بلند ہوئی اور پھر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں کامیابی کے بعد مطالبہ دم توڑ گیا ، لیکن اب پھر انگلینڈ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد مصباح الحق سے ایک عہدہ واپس لینے کی خبریں گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح پر بوجھ زیادہ ہے اور اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ایک عہدہ واپس لینے کے لیے بورڈ منصوبہ بندی کر رہا ہے حالانکہ مصباح الحق کی معاونت کے لیئے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ سے لیکر بیٹنگ ، بولنگ ، فیلڈنگ اور اسپن بولنگ کوچ تک تمام سرکردہ لوگ موجود ہیں جبکہ سلیکٹرز میں 6 صوبائی ایسوسی ایشنز کی کوچز شامل ہیں ۔

ہیڈ کوچ مصباح الحق اور کپتان اظہر علی کی ٹیسٹ سیریز میں حکمت عملی زیر بحث ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں واپس لی جا سکتی ہیں اور یہ ذمہ داری سابق فاسٹ بولر کو دی جا سکتی ہے، اس عہدے کیلئے شعیب اختر کا نام گردش کر رہا ہے ۔

دوسری جانب کپتان اظہر علی کے اس ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز بڑی اہمیت کی حامل ہیں، ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی میں ردوبدل تو پہلے ہو چکا ہے ۔

صوبائی کوچز کی تقرری کے بعد کمیٹی میں نئے لوگ آ چکے ہیں جبکہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ ایک ہی شخص کو دینے کا مقصد ایک ہی شخص کو ذمہ دار ٹھہرانا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.