پاکستانی لیجنڈ کھلاڑی ظہیر عباس آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

0 37

دبئی:  پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر ظہیر عباس کو آئی سی سی ہال آف فیم 2020ء میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے مجموعی طور پر دنیا بھر کے 93 کرکٹرز میں سے ظہیر عباس وہ چھٹے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔ اتوار کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت حاصل کرنے والوں میں ظہیر عباس کے علاوہ جیکوس کالیس اور لیسا تھالیکر بھی شامل تھیں۔

آئی سی سی ہال آف فیم کے موجودہ اراکین اور نمایاں صحافیوں پر مشتمل ووٹنگ کمیٹی نے اس اعزاز کے لیے ظہیر عباس کا انتخاب کیا۔ اس سے قبل حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد اور وسیم اکرم کو سال 2009ء جبکہ وقار یونس کو سال 2013ء میں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

آئی سی سی کی ویب سائٹ پر ایک براہ راست سیشن کے دوران ان کرکٹرز کی شمولیت کے اعلان ہوا۔ ظہر عباس کے ساتھ آن لائن ان کی اہلیہ ثمینہ بھی موجود تھیں، جنہیں کرکٹ کمینٹیٹر ایلن ویلش نے اپنے شوہر کی کامیابی کا ذمہ دار قرار دیا۔
آئی سی سی ہال آف فیم میں انگلینڈ کے 28، آسٹریلیا کے 27، ویسٹ انڈیز کے 18، بھارت کے 6، جنوبی افریقہ کے 4، نیوزی لینڈ کے 3 اور سری لنکا کےبھی ایک کرکٹر شامل ہیں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ کرکٹ کی عالمی تنظیم کی جانب سے ظہیر عباس کے شاندار کیرئیر کا اعتراف اور اسے سراہا جا رہا ہے۔ انہیں خوشی ہے کہ وہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستان کرکٹ کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے ظہیر عباس کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

احسان مانی نے کہا کہ اتفاق سے ظہیر عباس کو اپنے 15ویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 240 رنز کی شاندار اننگز کے عین 46 سال بعد اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.