سرمد کھوسٹ اور نادیہ افگن کو 90 کی دہائی یاد آگئی

اداکارہ نے نوے کی دہائی کے مشہور سٹ کام شاشلک میں سرمد کھوسٹ کے ساتھ ابرار الحق کے گانوں پر پرفارم کرنے کی وڈیوز شیئر کردیں۔
ہدایت کار اور اسکرین رائٹر سرمد کھوسٹ نے 90 کی پرانی یادیں تازہ کر دیں، جب انہوں نے 90 کی دہائی کے بلاک بسٹر کامیڈی سیٹ کام ‘ششلک’ کے کلپس شیئر کیے۔
سرمد کھوسٹ نے شوبز انڈسٹری میں بہت کام کیا ہے چاہے وہ اداکاری ہو، ہدایت کاری ہو یا پروڈکشن ان کے کامیاب پراجیکٹس کی ایک لمبی فہرست ہے حال ہی میں ان کی میگا ہٹ فلم ‘کملی’ نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
بہت سی صلاحیتوں کا حامل سرمد کھوسٹ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مقبول سٹ کام شاشلک کے کچھ کلپس شیئر کیے ہیں ۔
ان ویڈیوز نے فوری طور پر مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی اور انہیں 90 کے دور میں واپس جانے پر مجبور کیا۔
اداکارہ نادیہ افگن کو بھی نوے کی دہائی میں بننے والے اپنے ایک ڈرامے کی یاد آگئی اور انہوں نے اس ڈرامے کی حسین یادیں اپنی انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنی انسٹا اسٹوری میں اپنے یادگار سٹ کام شاشلک کی وڈیوز شیئرکیں جن میں انہیں ابرار الحق کے گانوں پر سرمد کھوسٹ کے ساتھ پرفارم کرتے دیکھاجاسکتا ہے۔
ادکارہ نے اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں اپنی یادوں کے جھروکے کا یہ سفر پسند ہے۔




